ابنا: ہندوستان میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے متاثرہ تمام علاقوں میں سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ ہندوستان کی پاور گرڈ کارپوریشن کے مطابق اس صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کیا گیا اور منگل کی رات تک حالات پر بہت حد تک قابو پا لیا گیا۔ ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر منگل کی شب ساڑھے آٹھ بجے تک شمال مشرقی گرڈ کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ دلّی میں نوے فیصد علاقوں میں بجلی سپلائی کی جانے لگی تھی۔ پاورگرڈ کارپوریشن کے حکام کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے تک شمالی گرڈ میں پچھہتر فیصد جبکہ مشرقی گرڈ کے چالیس فیصد حصوں میں بجلی بحال کر دی گئی تھی اور بدھ کی صبح تک تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
یہ بحران منگل کی بعد دوپہر بجلی مہیا کرنے والی اہم مشرقی، شمالی اور شمال مشرقی گرڈ کے ناکام ہونے سے شروع ہوا جس کا اثر دارالحکومت دلی سمیت پنجاب، راجستھان، اترپردیش، جموں و کشمیر، ہریانہ، اڑیسہ، جھارکھنڈ اور بہار پر پڑا جہاں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی اور ہندوستان کی اٹھائیس میں سے بیس ریاستیں اور وہاں کے رہائشی ساٹھ کروڑ کے قریب عوام بجلی سے محروم تھے۔
.......
/169